Sunday, 7 January 2018

کلبھوشن کے معاملے پر بھارت کا ایک ایسا اقدام کے ماہرین قانون ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے

https://goo.gl/LpfcBJ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی عدالت انصاف میں بھارت نے اپنے گرفتار جاسوس کلبھوشن یادو کے مقدمے میں اضافی جواب جمع کرانے کےلئے 3ماہ کی مہلت مانگ لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے کلبھوشن یادو کیس میں اضافی دستاویزات کےلئے اضافی وقت مانگا ہے۔ بین الاقوامی قوانین کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت قانون کے تحت اضافی دستاویزات اور جوابات کےلئے وقت لے سکتے ہیں۔

اگر بھارت نے 3ماہ کے بعد اضافی دستاویزات جمع کرائیں تو پاکستان بھی اتنا ہی وقت لے سکتا ہے۔ تاہم ماہرین قانون کو اس بات پر حیرانی ہے کہ بھارت معاملے کو طول کیوں دیناچاہ رہا ہے۔ پاکستان نے 13دسمبر کو عالمی عدالت میں 1700 صفحات پرمشتمل جواب جمع کرایا تھا جس میں کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دینے پربھارت کااعتراض مستردکردیا تھا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...