Sunday, 7 January 2018

ختم نبوتؐ قانون میں تبدیلی کرنے والوں میں شیریں مزاری اور شفقت محمود بھی شامل تھے،طلال چوہدری

https://goo.gl/4qC18y
اسلام آباد(نیوزڈیسک):وزیر مملکت طلال چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ختم نبوتؐ قانون میں تبدیلی کرنے والوں میں شیریں مزاری اور شفقت محمود بھی شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ ختم نبوتؐ قانون میں تبدیلی کرنے والوں میں شیریں مزاری اور شفقت محمود بھی شامل تھے، کسی اور پر الزام لگانے سے پہلے اپنی پارٹی کا کردار دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی توڑنے کیلئے آصف زرداری پیسے لگا کر ممبرز کو لوٹا بنا رہے ہیں، عمران خان اور آصف زرداری سینیٹ اور جنرل الیکشن سے خوفزدہ ہیں، عمران خان اور زرداری ہارنے کے خوف سے اسمبلیوں اور الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں، پلان کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے بعد کے پی کے اور سندھ اسمبلی توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے، عمران خان اور آصف علی زرداری کی اسمبلیاں توڑنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...