https://goo.gl/pYat4F
افغان دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 40 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ افغان وزراتِ داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکا صدارت اسکوائر میں وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے سامنے ہوا جہاں کئی غیر ملکی سفارتخانے اور سرکاری عمارتیں بھی موجود ہیں۔
افغان وزراتِ صحت کا کہنا ہے کہ حملہ کار میں موجود دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں فوری طور پر درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا تاہم اب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تصدیق ہوئی ہے کہ واقعے میں 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 140 افراد زخمی ہوئے جن میں سے درجنوں موت و زندگی کی کشمکش میں ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
No comments:
Post a Comment