https://goo.gl/zfQ7ye
نوکیا نے گزشتہ سال اسمارٹ فونز کی دنیا میں کافی عرصے بعد قدم رکھا اور 2017 میں کئی ڈیوائسز متعارف کرائی، جبکہ یہ کمپنی 2018 کا آغاز اپنے نئے فلیگ شپ فون نوکیا نائن سے کررہی ہے۔
جی ہاں نوکیا کے فونز کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے اگلے ماہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر نئے فونز پیش کیے جائیں گے۔
پچیس فروری کو کمپنی کی جانب سے نوکیا نائن کے ساتھ ساتھ کمپنی کا اب تک سب سے سستا فون نوکیا ون جبکہ گزشتہ سال کا نوکیا سکس کا اپ ڈیٹ 2018 ورژن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پچیس فروری کو ہی سام سنگ کی جانب سے نئے فلیگ شپ فونز گلیکسی ایس نائن اور ایس نائن پلس متعارف کرائے جائیں گے اور نوکیا کو امید ہے کہ اپنی ڈیوائسز اس کے مقابلے پر لانا لوگوں کی توجہ زیادہ مرکوز کرانے میں مدد دے گا۔
نوکیا ون بنیادی طور پر اینڈرائیڈ گو پروگرام کا حصہ بننے والا فون ہے جو زیادہ مہنگے فونز نہ خریدنے کی استطاعت رکھنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ویسے تو نوکیا 8 کو اس کمپنی کا پہلا اینڈرائیڈ فلیگ شپ فون قرار دیا گیا ہے مگر نوکیا نائن ہی درحقیقت اس کا فلیگ شپ فون ثابت ہونے والا ہے۔
مختلف افواہوں کے مطابق نوکیا نائن 5.5 انچ کے فل ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 یا 845 پراسیسر کی موجودگی کا امکان ہے۔
اسی طرح چار سے چھ جی بی ریم، ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ جس کے لیے کمپنی نے کارل زئیس آپٹیکس کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
اس ڈیوائس کو امریکا میں چند ہفتے قبل سرٹیفکیٹ بھی مل چکا ہے اور اس کی لیک سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کے فرنٹ پر بھی پانچ میگا پکسل کے دو کیمرے ہوں گے۔
یعنی یہ نوکیا کا پہلا فون ہوگا جس میں چار کیمرے دیئے جارہے ہیں۔
اسی طرح یہ کمپنی کا پہلا فون بھی ہوگا جو کہ بیزل لیس اور ہوم بٹن سے محروم فون ہوگا جبکہ فنگرپرنٹ سنسر کو بیک پر منتقل کردیا جائے گا۔
ویسے تو فی الحال یہ افواہیں تاہم اس کی ایک تصویر بھی لیک ہوکر سامنے آئی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, 30 January 2018
نوکیا کا پہلا 4 کیمروں والا فلیگ شپ فون
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment