Tuesday, 30 January 2018

فحش مواد دیکھنے سے چھٹکارا کیسے پائیں ؟

https://goo.gl/Lr4sJn
نشہ کسی بھی قسم کا ہو اس کا نتیجہ زندگی کی بربادی کی صورت میں نکلتا ہے اور کچھ یہی مال نئے زمانے میں فحش فلموں اور دیگر مواد کے نشے کا ہے۔اگرچہ اکثر نوجوان یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ انٹرنیٹ اور دیگر ذرائع سے دستیاب فحش مواد کو دیکھنے سے کسی بھی طرح باز نہیں رہ سکتے لیکن اگر نیت سچی ہو تو آپ باآسانی اس لت سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ اس لئے چند انتہائی مفید ہدایات پر عمل کریں:۔

۔1۔ پہلے تو یہ تسلیم کریں کہ اگر آپ آئے روز انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے فحش مواد دیکھتے ہیں یا موبائل فون کو اس مقصد کیلئے استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اس کی لت پڑچکی ہے اور اس سے نجات کیلئے عزم کرلیں۔
۔2 ۔اگلا کام یہ کریں کہ اپنے کمپیوٹر پر موجود تمام فحش مواد کو ڈیلیٹ کردیں اور براﺅزر میں موجود کنٹرولز کو استعمال کریں تاکہ آئندہ ایسی کوئی ویب سائٹ آپ کے سامنے نہ کھلے۔
۔3 ۔اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائیں، جیسا کہ اچھے دوستوں کے قریب ہوں اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں۔
۔4 ۔ایسی خوراک کا استعمال بڑھائیں جس میں کاربوہائیڈریٹ کی کثرت ہو۔
۔5 ۔باقاعدگی سے ورزش کریں اور کھیلوں میں حصہ لیں۔
۔6 ۔نیند اچھی طرح پوری کریں اور خصوصاً رات کو دیر تک جاگنا بالکل بند کردیں۔۔جاری ہے ۔
۔7 ۔صبح جلدی اٹھیں اور نماز باقاعدگی سے پڑھیں۔
۔8 ۔تفریح کیلئے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کی بجائے اچھی کتابیں پڑھیں اور کوشش کریں کہ آپ انٹرنیٹ پر اپنا کام سب کے سامنے کریں۔
۔9 ۔مذہب کی طرف توجہ دیں اور اپنی سوچ کو مثبت اور صاف رکھنے کیلئے کوشاں رہیں۔
۔10 ۔منفی اور غیر اخلاقی سوچ والے دوستوں سے دور رہیں
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...