Thursday, 18 January 2018

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا

https://goo.gl/dPtAy7
ویلنگٹن (نیوز ڈیسک ) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم نے میزبان نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی، پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے 187 رنز کا ہدف 39ویں اوور میں 5 وکٹوں پر پورا کیا، عماد عالم 60 رنز بنا کر نمایاں رہے،

پاکستانی بائولر ارشد اقبال نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ انڈر 19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49 اوورز میں 186 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ارشد اقبال کی تباہ کن بائولنگ کے سامنے میزبان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، ڈیل فلپس 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، ارشد اقبال نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور حسن خان نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39ویں اوور کی دوسری گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، عماد عالم 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد طحہ خان 46 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، حسن خان 19 اور سعدخان 18 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ ٹوڈ واٹسن نے 2 وکٹیں لیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...