Monday, 15 January 2018

کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کو بچھڑے 6 برس بیت گئے

https://goo.gl/PwuXKE

9 سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزاز اپنے نام کرنے والی ارفع کریم رندھاوا کو ہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے۔ 1995 میں فیصل آباد کے گاؤں چک 2 جے بی رام دیوالی میں پیدا ہونے والی ارفع کریم وہ پہلی بچی تھیں جنہوں نے آئی ٹی کی دنیا میں نہ صرف اپنا بلکہ ملک کا نام دنیا بھر میں روشناس کیا۔


ارفع کریم نے صرف 9 برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچایا۔ مائیکرو سافٹ کارپوریشن کی جانب سے ارفع کو 2005 میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ایپلی کیشن سرٹیفکٹ سے نوازا گیا جس کے بعد مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے ارفع کریم کو خصوصی طور پر امریکا بلا کر ان سے ملاقات بھی کی۔


ارفع کریم نے کم عمری میں ہی فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ، پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سمیت کئی اعزازات حاصل کیے۔ دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم 14 جنوری 2012 کو صرف 16 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔ ارفع کریم کے قابل ستائش اور عظیم کارنامے پر پنجاب حکومت کی جانب سے آئی ٹی ٹاور کے نام کو ارفع کریم کے نام سے منسوب کیا گیا۔


Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...