https://goo.gl/9JTevg
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان انتظار احمد کے لواحقین کو ہر صورت میں انصاف فراہم کریں گے اور نوجوان کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے گھر پہنچے۔ انہوں نے مقتول انتظار احمد کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، اس لئے اس حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھوں گا اور مجھ سے جس حد تک ہوسکا لواحقین کی داد رسی کی کوشش کروں گا۔ لواحقین جس طرح کہیں گے اس طرح تحقیقات ہوں گی اور اگر لواحقین چاہیں گے تو جوڈیشل انکوائری کے لیے بھی تیار ہیں۔ مقتول نوجوان انتظار احمد کے والد نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ میرے بیٹے کو ٹارگٹ کرکے مارا گیا اور مجھے فوری انصاف چاہیے۔
یاد رہے کہ ڈیفنس کے علاقے خیابان اتحاد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے والدین نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی تھی۔ اپنی پریس کانفرنس کے دوران مقتول انتظار کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا لیکن انہیں سنا نہیں گیا اور لاش بھی کافی دیر بعد ان کے حوالے کی گئی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, انتظار, اہلکاروں, جائے, دی, سزا, سندھ, قتل, قرار, ملوث, میں, واقعی, وزیراعلی, پاکستان, کو, کے, گی
No comments:
Post a Comment