Saturday, 27 January 2018

عراق میں اجتماعی قبر سے فوجیوں اور عام شہریوں کی 75 لاشیں برآمد

https://goo.gl/rUjGmV
کرکوک (این این آئی)عراق کے حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے شمالی شہر کرکوک سے ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس میں 75 افراد کی لاشوں کی باقیات کا پتا چلایا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرکوک شہر کے گورنر راکان سعید الجبوری نے بتایا کہ اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں میں عام شہریوں اور عراقی فوجیوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ انہیں شدت پسند گروپ ’داعش‘ نے شہر پرقبضے کے دوران پکڑںے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔الجبوری نے بتایا کہ مقامی شہریوں نے الحشد الشعبی ملیشیا کو بتایا کہ الحویجہ کے قریب ایک اجتماعی قبرموجود ہے جس میں داعش کی جانب سے قتل کئے دسیوں افراد اور عراقی فوجیوں کو دفن کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ عراق اجتماعی قبروں کے حوالے سے مشہور ہے، حکام کا کہنا ہے کہ صرف کرکوک شہر میں اب تک 14 اجتماعی قبریں دریافت کی گئی ہیں جن میں سیکڑوں افراد کو بے رحمی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد دفن کیا گیا تھا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...