Saturday, 27 January 2018

سر عام پھانسی کا قانون موجود تھا،اس کو دوبارہ لانے کے لئے غور کیا جارہا ہے : چیئرمین سینیٹ

https://goo.gl/a9Cyg8
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ہمارے آئین میں سرعام پھانسی کا قانون موجود تھا جس کو اب دوبار ہ لانے کے لئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون اس پر غور وخوض کر رہی ہے۔
لاہور میں ایوان اقبال میں ایک کالج کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں چیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ملک میں ماورائے آئین کوئی کام نہیں ہونا چاہیے سینیٹ الیکشن اپنے مقررہ وقت پرہوں گے، آئین کے اندر الیکٹرول کالج مکمل یا نامکمل کا کوئی ذکر نہیں سینیٹ کے نئے ارکان 12مارچ کو حلف اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی کیلئے لازم ہے کہ ادارے ایک دوسرے کا احترام کریں اور آئین کے اندر رہ کر اپنا کام کریں۔
خیا ل رہے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم زینب کو کیس کے لے کر قوم کے اندر کافی غم وغصہ پایا جارہا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث فرد کو سر عام پھانسی دیتے ہوئے نشان عبرت بنایا جائے جبکہ اس حوالے سے وزیر اعلی پنچاب شہباز شریف بھی کہ چکے ہیں کہ وہ اس مطالبے کے ساتھ ہیں اگر اس معاملے میں کوئی بھی قانونی ترمیم کرنی پڑتی ہے تو کیجائے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...