Wednesday, 24 January 2018

حکومت نےساڑھےچارسال میں 84میں سے15 اہداف حاصل کئے

https://goo.gl/LKFExz
اسلام آباد: معاشی تھنک ٹینک پرائم نےحکومت کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔حکومت نے چوراسی میں سے پندرہ اہداف حاصل کرلیے۔ توانائی کی صورت حال میں بہتری سےمعاشی ترقی میں بھی بہتری آئی۔

پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی تھنک ٹینک نےحکومت کی ساڑھے چارسالہ معاشی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کےمطابق معاشی شرح نموتین سےبڑھ کرچھ فیصد کے لگ بھگ پہنچ جانے کے باوجود معیشت کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔

حکومت جاری اخراجات میں کمی نہ لا سکی۔ ریگولیٹری ادارے،وزراتوں کےماتحت کرنےسے ان کی کارکردگی متاثرہوئی۔ ٹیرف اصلاحات نہ ہونے سے برآمدات متاثر ہوئیں۔ ٹیکس نیٹ بڑھانےکیلئےکوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی جبکہ موجودہ ٹیکس گزاروں پربوجھ ڈالنےکا سلسلہ جاری رہا۔

رپورٹ کےمطابق حکومت کوبیس اہداف میں ناکامی جبکہ اکیس میں جزوی کامیابی ہوئی۔ بیس اہداف میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔

رپورٹ کےمطابق توانائی کےشعبےمیں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا۔

لوڈشیڈنگ میں کمی آئی اوربجلی کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی تاہم گردشی قرضہ پرقابونہیں پایا جاسکا۔ گردشی قرضہ توانائی شعبےکیلئےخطرہ ہے۔
Urdu Khabrain
84میں, Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, News, Pakistan Business News, Pakistani News, Samaa, Top Business News, Urdu, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, اہداف, بزنس, حاصل, حکومت, سے15, میں, نےساڑھےچارسال, کئے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...