Monday, 1 January 2018

اگر آپ بھی بہت زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو

https://goo.gl/1aTFHx
ہم سوشل میڈیا یہ سوچ کر استعمال کرتے ہیں کہ اس کی وجہ سے ہماری تنہائی میں کمی ہوگی یا فرصت کے لمحات خوشگوار گزر جائیں گے لیکن اب ایک امریکی ماہر ین نفسیات نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے ہم تنہائی کا شکار ہورہے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ دن میں دو گھنٹے سے زائد سوشل میڈیا استعمال کرنے کے عادی ہوجاتے ہیں ان میں معاشرتی تنہائی کا خطرہ زیادہ پیدا ہوتا ہے۔ تحقیق میں سوشل میڈیا جیسے ٹویٹر، فیس بک، پین ٹرسٹ، انسٹاگرام، سنیپ چیٹ اور ٹمبلر صارفین کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کار الزبتھ میلر کا کہنا تھا کہ اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ آیا لوگ پہلے تنہائی کا شکار ہوتے ہیں اور پھر سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں یا اس کی وجہ سے معاشرتی تنہائی کا شکار ہوتے ہیں۔’’ایک بات تو طے ہے کہ سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنے سے انسان معاشرتی سرگرمیوں کو وقت نہیں دے پاتا اور تنہائی کا شکار ہونے لگتاہے۔‘‘
تحقیق میں 19اور32سال کے درمیان کے دوہزار افراد سے ان کے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے سوالات کئے گئے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں سوشل میڈیا کی وجہ سے تنہائی کے علاوہ دماغی امراض بھی پیدا ہوتے ہیں اور وہ بہتر طریقے سے سماجی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے۔’’اگر لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے انہیں تنہائی سے نجات ملے گی تو یہ ایک غلط تاثر ہے لہذا اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, UrduOfficialcom, Viral Sci-Tech News, استعمال, اپ, اگر, بھی, بہت, تو, زیادہ, سائنس و ٹیکنالوجی, سوشل, میڈیا, کرتے, ہیں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...