https://goo.gl/7yNHXM
باہمی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والے مقبول سافٹ ویئر ’’اسکائپ‘‘ کو متحدہ عرب امارات میں بلاک کردیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنی اتصالات کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ ملک بھر میں اسکائپ تک رسائی کو بلاک کردیا گیا ہے۔ اتصالات کا مزید کہنا تھا کہ اسکائپ بغیرلائسنس وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول سروس (VoIP) دے رہی ہے اور بغیرلائسنس وائس اوورآئی پی سروس غیرقانونی ہے۔ دوسری جانب اسکائپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ بات ہمارے علم میں لائی گئی ہے کہ ہماری ویب سائٹ اور سروسز کو یو اے ای میں انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے بلاک کردیا گیا ہے جس کے بعد یو اے ای میں آپ اسکائپ تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے‘‘۔ خیال رہے کہ اسکائپ کے ذریعے کمپیوٹر، اسمارٹ فونزاور ٹیبلیٹس وغیرہ پر وائس اور ویڈیو کالز کی جاتی ہیں اور اس سروس کی بندش سے متحدہ عرب امارات میں موجود صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں بڑی تعداد میں تارکین وطن آباد ہیں جو اپنے وطن میں موجود اہل خانہ سے رابطوں کے لیے ان ہی طرح کی سافٹ ویئرز اور ایپلی کیشنز کا سہارا لیتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Monday, 1 January 2018
متحدہ عرب امارات میں انٹرنیٹ کالنگ ایپ اسکائپ بند کردی گئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment