Saturday, 27 January 2018

بھارتی گولہ باری سے انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، بین الاقوامی برادری اس بات کا نوٹس لے: بیرسٹر سلطان محمود

https://goo.gl/oaoTMZ
دبئی (طاہر منیر طاہر) بھارت انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں ایک لمبے عرصے سے کررہا ہے جس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارت کو اس سلسلہ میں باز رہنے کی تلقین کرے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے گزشتہ روز دبئی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا تھا جس کا اہتمام کشمیری کمیونٹی نے مل جل کر کیا تھا۔ بیرسٹر سلطان محمود کے اعزاز میں منعقدہ اس تقریب میں جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی گلف زون راجہ راشد علی، سردار مرتضیٰ، چودھری فہد، ماجد شریف، عرفان افسر اعوان، چودھری محمد علی، چودھری اخلاق، سردار اورنگزیب، شفقت کریم، عاصم برق، راجہ وقار، سردار اسلم، ظفر عباسی، ڈاکٹر تہمینہ، راجہ طاہر، راجہ اسد، راجہ ریاست، سردار کلیم، نوید عباسی، سرار عمران، چودھری احمد مختار، چودھری اعجاز، اظہر محمود، پرویز عباسی، چودھری عرفنا، راجہ نعمان، راجہ خرم، راجہ عامر اعجاز اور عارف کھٹانہ کے علاوہ متعدد لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیرسٹری سلطان محمود نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک عرصہ سے طوالت کا شکار ہے جو حل نہیں ہورہا۔ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی طور پر مضبوطی سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو آزادی کا حق مل سکے۔ بھارت نے کشمیریوں کی آزادی صلب کررکھی ہے اور ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ مسلسل گولہ باری کرکے انسانی و مالی نقصان کیا جارہا ہے۔ بھارت کی یہ زیادتیاں اب ناقابل برداشت ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل جبر کے باوجود کشمیریوں کے دل سے جذبہ آزادی نہیں نکال سکا بلکہ بھارتی افواج کے ظلم و ستم سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی مزید بڑھ رہا ہے۔ کشمیری ہر حال میں بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے آزادی چاہتے ہیں جس کے لئے عملاً کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ حالات و واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے دن اب دو رنہیں ہیں۔ انشاءاللہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا اور وہاں کے لوگ بھی آزادی کی فضا میں سانس لے سکیں گے۔
تقریب کے آخر میں سردار ماجد شریف ڈپٹی چیف آرگنائزر گلف زون کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کہ گئی جبکہ بیرسٹر سلطان محمود نے تقریب کے انعقاد پر راجہ راشد علی کا شکریہ ادا کیا۔

Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...