Saturday, 27 January 2018

چین میں بندروں کی پہلی بار کلوننگ

https://goo.gl/DArDTe

چین میں پہلی بار کلوننگ کے ذریعے سے بندروں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان بندروں کو اسی تکنیک کے ذریعے سے کلون کیاگیاہے جس کے ذریعے سے پہلی بھیڑکو کلونکیاگیاتھا۔



برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بندروں کو کچھ ہفتہ قبل کلون کیاگیا اور ان کے نام ژونگ ژونگ اور ہواہوا رکھے گئے ہیں۔


سائنسدانوں کے مطابق کلون کیے گئے بندر انسانی بیماریوں کی تحقیقات میں استعمال کیے جاسکیں گے۔چین کی اکیڈمی برائے نیورو سائنسز کے قیانگ سین کاکہناہے کہ ان بندروں کو انسانی جینیاتی بیماریوں کے مطالعے کے حوالے سے ایک ماڈل کی حیثیت سے استعمال کیاجاسکے گا جن میں کچھ کینسر، استحالہ اور مدافعاتی نظام کی بیماریاں شامل ہیں۔


سائنسدان کاکہناتھاکہ بندری حیاتیات کے حوالے سے بہت سے سوالات ہیں جنھیں اس ماڈل کے ذریعے سے مطالعہ کیاجاسکے گا۔کلون کیے گئے بندروں کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ ان کی نشونما عام طریقے سے ہورہی ہے جبکہ انھیں بوتل کے ذریعے سے خوراک فراہم کی جارہی ہے۔


واضح رہے دنیامیں پہلی بار بھیڑکو 20سال قبل یورپ کی ایڈنبرگ کے روسلن انسٹی ٹیوٹ میں کلون کیاگیاتھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...