https://goo.gl/EtdcwA
وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ نجکاری کوئی عجوبہ نہیں۔ معیشت کی بہتری کیلئے نجکاری ضروری ہے۔ طے شدہ معاہدوں اور قوانین کے مطابق نجکاری کی جائے گی۔
پی آئی اے کا کوئی ہوٹل یا اثاثہ نہیں بیچیں گے۔ آخر کب تک ملازمین کو جیبوں سے تنخواہیں دی جائیں گی ؟ نجکاری سے ملازمین کا نقصان نہیں فائدہ ہو گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے نجکاری کا عمل ضروری ہے۔ پی آئی اے اور اسٹیل مل کے مالی امور بہتر نہ ہونے سے ملکی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔
دانیال عزیز نے کہا کہ نجکاری کی بات کرنے پر واویلا کیا جاتا ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کوئی عجوبہ نہیں ہوگا۔ صرف فلائٹ آپریشن سے متعلق امور نجی شعبہ کے حوالے کیے جائیں گے، جبکہ کوئی ہوٹل یا اثاثہ نہیں بیچا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے درکار ٹیکنالوجی پاکستان میں دستیاب نہیں۔ اس لیے مختلف امور نجی شعبہ کے حوالے کرنا ضروری ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ اسٹیل مل کی نجکاری سے ملازمین کو ہی فائدہ ہوگا۔ آخر کب تک حکومت جیب سے ملازمین کو تنخواہیں دیتی رہے گی؟وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نے 20 کروڑ عوام کے مفاد کو دیکھنا ہے، چند افراد کے ذاتی مفاد کو نہیں۔ معیشت کمزور ہونے سے ہمارے اداروں کو بجٹ کم ہو رہا ہے۔ جس سے تعمیر و ترقی کے امور متاثر ہو رہے ہیں۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
No comments:
Post a Comment