https://goo.gl/8yA3UF
چین کی ایک کمپنی نے اب تک کا انوکھا موبائل فون متعارف کروا کے بڑی بڑی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس میں جاری سالانہ کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران ایسی نت نئی ایجادات سامنے آرہی ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
شو میں شامل ہونے والی کمپنیوں کی جانب سے جدید ایجادات متعارف کروائی جارہی ہیں تاکہ انسانی زندگی کو مزید آسان بنایا جاسکے، اڑنے والی ٹیکسی، موٹر سائیکل، جدید ٹوائلٹ جیسی ایجادات لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی مگر چین کی موبائل کمپنی بھی کسی سے پیچھے نہ رہی۔ چین کی موبائل فون بنانے والی کمپنی ’ویوو‘ نے موبائل سیکیورٹی کا اب تک کا سب سے مضبوط سسٹم متعارف کرواتے ہوئے نامور کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کمپنی کی جانب سے فنگر پرنٹ سینسر ڈیوائس متعارف کروایا گیا جو اسکرین کے فرنٹ پر ہی آویزاں ہے، صارفین اس کے ذریعے ہی فون کو ان لاک کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ ایپل اور سام سنگ سمیت دیگر کمپنیوں کے فون سیٹ میں فنگر پرنٹ ان لاک کی سہولت موجود ہے مگر اس کو استعمال کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی اپیلیکشن کی مدد لینی پڑتی ہے۔ منتظمین کے مطابق فنگر پرنٹ کی سہولت آئندہ آنے والے تمام فونز میں موجود ہوگی، صارف اپنے انگلی کے نشانات ڈیوائس میں محفوظ کرے گا جس کے بعد مذکورہ موبائل کو کوئی نہیں کھول سکے گا۔ موبائل کی اسکرین پر ایک نشان ہے جس پر انگلی رکھنے کے بعد سسٹم آپ کے فنگر پرنٹس کو چیک کرے گا اور میچ کرنے پر موبائل فون کو ان لاک کردے گا جس کے بعد اسے آپریٹ کیا جاسکے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو دیکھتے ہوئے یہ فیچرڈ متعارف کروایا گیا۔
Feast your eyes on the world’s first in-display fingerprint sensor on a phone. #ces #mashableces pic.twitter.com/0tmD6qeOfB
— Raymond Wong ??? (@raywongy) January 11, 2018
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
No comments:
Post a Comment