https://goo.gl/p8TWAK
یورپ کی دو بڑی کمپنیوں نے مشترکہ تحقیق کے بعد دنیا کے ایسے طبی دستانے بنانے کا اعلان کیا ہے جو ہر طرح کے جراثیم سے پاک ہیں اور اس سے طبی شناخت اور دیگر میڈیکل کام انجام دیے جاسکتے ہیں۔
ان دستانوں کو ’یونی گلووز‘ کا نام دیا گیا ہے جسے سلور آئن ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ دستانے صرف 15 منٹ میں 90 فیصد خطرناک جراثیم اور دو گھنٹوں کے دوران 99.5 فیصد جراثیم کو ختم کرڈالتے ہیں۔ اسے ایک کمپنی ’بایوکوٹ‘ نے تیار کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ای کولائی، سالمونیلا، ایم آر ایس اے، وی آرای، سی پی ای، سی آر ای، فنگس اور دیگر بہت سے خطرناک وائرس کے خلاف بھی یکساں طور پر مؤثر ہیں۔ یہ دستانے جراثیم کو جمع ہونے سے روکتے ہیں اور انہیں بے اثر کرتے ہیں۔
ان دستانوں کو دواؤں کے کارخانوں، اسپتالوں، آپریشن تھیٹر اور دیگر مقامات پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ دستانے کسی انفیکشن کو پھیلنے سے بھی روک سکتے ہیں۔ اگرچہ اب بھی ایسے دستانے بنائے جاچکے ہیں لیکن نئے دستانے سب سے مؤثر ہیں۔
دستانوں کی تیاری میں چاندی کے آئن کو ان کے اندر شامل کردیا گیا ہے جبکہ دستانہ مصنوعی نائٹریٹ سے بنایا گیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ چاندی میں جراثیم اور بیکٹیریا دور کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت ہوتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے دستانوں کو دھو کر کئی برس تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کمپنی نے ہر سائز کا دستانہ بنایا ہے اور اسے ای این 445 میڈیکل گریڈ کے معیار کے تحت تیار کیا گیا ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Tuesday, 16 January 2018
جراثیم کو مکمل طور پر ختم کرنے والے دستانے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment