https://goo.gl/Wt4SB2
واشنگٹن : صدرٹرمپ نے برطانیہ کے دورے کومنسوخ کرنے کا بہانہ سابق صدراوباما کے فیصلے کوبنالیا اور کہا کہ اوباما انتظامیہ نے بہترین جگہ پرواقع امریکی سفارتخانہ کوڑیوں کے مول بیچ دیا اس لئے نئے سفارتخانے کا افتتاح نہیں کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ کے دورے کو منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اوباما کے فیصلے کا مخالف ہوں اس لئے دورہ برطانیہ منسوخ کیا۔
ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ اوباما انتظامیہ نے لندن میں بہترین جگہ پرواقع سفارتخانہ کوڑیوں کے مول بیچا، 1.2 بلین ڈالرز میں نئی جگہ خرید کر نیا سفارتخانہ بنایا گیا، میں اس سفارتخانے کا افتتاح نہیں کروں گا۔
خیال رہے کہ صدرٹرمپ کوآئندہ ماہ لندن میں نئے امریکی سفارتخانہ کا افتتاح کرنا تھا لیکن اب ان کی جگہ ریکس ٹلرسن برطانیہ جائیں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کوخدشہ تھا برطانیہ میں ان کا خیرمقدم نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ امریکی صدر کی ملکہ الزبتھ سے ملاقات بھی طے نہیں ہوسکی تھی۔
یاد رہے کہ سفید فام مسلمان مخالف انتہاپسندگروپ کی ویڈیوشئیرکرنے اور ان کی حمایت پرصدرٹرمپ کوکڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ متعدد برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے امریکی صدرکا سرکاری دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
اس سے قبل ٹرمپ کے مسلم ممالک کے خلاف بیان اوراقدامات پر برطانوی عوام نے ٹرمپ کو برطانیہ آنے سے روکنے کیلئے پٹیشن پر دستخط کئے تھے۔ برطانوی شہریوں نے پٹیشن سائن کرکے حکومت کے آگے مطالبہ رکھا ہے کہ وہ ٹرمپ کو برطانیہ نہ آنے دیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, اس, انٹرنیشنل, اوباما, برطانیہ, دورہ, فیصلے, لئے, مخالف, منسوخ, کا, کاٹوئٹ, کیاٹرمپ, کے, ہوں
Tuesday, 16 January 2018
اوباما کے فیصلے کا مخالف ہوں اس لئے دورہ برطانیہ منسوخ کیا،ٹرمپ کاٹوئٹ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment