https://goo.gl/GaWqah
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب آج کیا جارہا ہے، ق لیگ کے عبدالقدوس بزنجو اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے امیدوار کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج کیا جائے گا، انتخاب کیلئے اسمبلی کا اجلاس دن ساڑھےگیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کے در محمد ناصر، مسلم لیگ (ق) کی جانب سے عبدالقدوس بزنجو جبکہ پختونخوا میپ کی جانب سے آغا لیاقت اور عبدالرحیم زیارتوال نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر شہر میں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، اور شہر کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے مطابق جی پی او چوک ،سرینا چوک، جعفرخان جمالی روڈ ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا ۔
اسمبلی آنے والے راستےعام ٹریفک کیلئے بند کر دیئے جائیں گے۔ مسلم ق کے عبدالقدوس بزنجو کو مسلم لیگ ن کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام کے آٹھ ،بی این پی کے دو، بی این پی عوامی ،مجلس وحدت المسلین اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایک ایک اور آزاد امیدوار طارق مگسی کی حمایت حاصل ہے۔
دوسری جانب پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے عبدالرحیم زیارتوال اور سید لیاقت آغا کے کاغذات نامزدگی جمع کیے ہیں۔ پی کے میپ کے کل چودہ اراکین ہیں جبکہ ان کو اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل نہیں ہے، نینشل پارٹی نے اس ساری صورتحال میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ 9 جنوری کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی تھی تاہم ثنا اللہ زہری نے اُس سے قبل ہی اسپیکر اسمبلی کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا جسے گورنر بلوچستان نے منظور کرلیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Top News, Pakistani News, Top Khabrain, Top News, Top Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Top News, اج, اسمبلی, انتخاب, اہم ترین, ایوان, بلوچستان, قائد, میں, نئے, کا, گا, ہو
Tuesday, 16 January 2018
بلوچستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب آج ہو گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment