Monday, 15 January 2018

پنجاب: زیادتی کیسز اے ٹی سی عدالتوں کو بھیجنے، ڈی این اے ایکٹ بنانے کا اعلان

https://goo.gl/AUM7Tf

زیادتی کیسز انسداد دہشتگردی عدالتوں کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب میں ڈی این اے ایکٹ بنانے کا بھی اعلان، یونیسف کی تجاویز شامل ہوں گی۔ ننھی زینب سے درندگی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔ پنجاب میں بچے غیرمحفوظ ہیں۔ حکومت بھی سوچنے پر مجبور ہو گئی۔


پنجاب میں ڈی این اے ایکٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔ نئے قانون میں یونیسف کی تجاویز شامل ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ کی تشکیل دی گئی کمیٹی نے کام شروع کر دیا۔ کمیٹی 15 جنوری کو ابتدائی جبکہ 22 جنوری کو حتمی سفارشات وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی۔ سی ایم کمیٹی کی ابتدائی سفارشات تیار ہو گئیں۔ جہاں کسی بچے سے زیادتی ہو گی، اردگرد 2 کلو میٹر علاقے کے رہائشی تمام مردوں کا ڈی این اے ہو گا۔ بچوں کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اور نصاب میں مضامین شامل کرنے جبکہ یونیورسٹی سطح پر تحقیقی مضامین نصاب میں شامل کرنے کی تجاویز بھی زیرغور ہیں۔


بچوں سے زیادتی کیسز انسداد دہشتگردی عدالتوں کو بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ایسے کیسز سے نمٹنے کیلئے امریکہ اور ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر اقدامات کئے جائیں گے۔ پنجاب میں بھی امریکہ جیسا امبر الرٹ نظام وضع کیا جائیگا۔ سفارشات میں زیادتی کے کیسز کی تحقیقات تاخیر کا شکار ہونے کی وجوہات بھی تلاش کی جائیں گی۔


Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اعلان, این, ایکٹ, اے, بنانے, بھیجنے, زیادتی, سی, عدالتوں, ٹی, پاکستان, پنجاب, ڈی, کا, کو, کیسز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...