Monday, 15 January 2018

تیسرے ون ڈے کےلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان

https://goo.gl/4meFXM
ڈیونیڈن (نیوزڈیسک) کیویز کیخلاف پہلے دو ون ڈے میچز میں متواتر ناکامیوں سے پریشان ٹیم مینجمنٹ نے تیسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق صحت یابی کی جانب گامزن اوپنر فخر زمان کو اظہر علی یا امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا جب کہ پہلے دو میچز میں مکمل طور پر ناکام رہنے والے فاسٹ باؤلر

رومان رئیس کی جگہ آل راؤنڈر عامر یامین یا حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیے جانے کاامکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے لیے سب سے پریشانی یہ ہے کہ پہلے دونوں ون ڈے میچز میں بیٹنگ اور باؤلنگ مکمل طور پر ناکام دکھائی دی ہیں ،انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو تیسرے ون ڈے میں جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...