https://goo.gl/ebT4ap
نیویارک: ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ تین اور چار جنوری کی درمیانی رات آسمان پر شہابِ ثاقب بڑی تعداد میں نمودار ہوگا جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔
خلائی سائنس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے خبر یہ ہے کہ آج رات آسمان پر شہاب ثاقب کی روشنیوں کی بھرمار ہوگی ماہرین کے مطابق یہ ایک نہایت ہی خوبصورت اور دلفریب نظارہ ہوگا۔
ناسا خلائی تحقیقاتی مرکز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہاب ثاقب کے دیو ہیکل اجسام کراہ ارض کے انتہائی قریب سے سفر کریں گی جن کی رفتار 17 سو کلومیٹر فی سیکنڈ ہوگی۔
واضح رہے کہ ہر سال دسمبر اور جنوری میں آسمان پر شہاب ثاقب نمودار ہوتے ہیں جو عام آنکھ سے بھی نظر آتے ہیں تاہم دلفریب نظارے سے محظوظ ہونے کے لیے کچھ لوگ ٹیلی اسکوپ کا سہارا لیتے ہیں۔
مطلع صاف ہونے پر پاکستان میں یہ نظارہ تین اور چار جنوری کی درمیانی شب با آسانی دیکھا جا سکے گا، ماہرین فلکیات کے مطابق 1 گھنٹے کے دوران 40 سے زائد شہاب ثاقب گزرنے کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمان صاف ہوا تو روشن لکیریں باآسانی نظر آسکتی ہیں، یہ فلکیاتی مظہر دراصل ہیلے نامی دم دار ستارے کا ملبہ زمین کی حدود میں داخل ہونے کے بعد آسمان پر شہابِ ثاقب نمودار ہوتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, بھی, ثاقب, جاسکے, دیکھا, سائنس و ٹیکنالوجی, سال, شہاب, میں, نظارہ, نو, پاکستان, پہلے, کا, کے, گا
Friday, 5 January 2018
سال نو کے پہلے شہابِ ثاقب کا نظارہ پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment