Friday, 5 January 2018

بیت المقدس برائے فروخت نہیں، فلسطین اتھارٹی

https://goo.gl/PtH2WR
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور بیت المقدس ’برائے فروخت‘ نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بعد فلسطین کو بھی امداد بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطین مذاکرات کی میز پر نہیں آتا تو اس کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد بند کردی جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں فلسطینی صدر کے دفتر سےجاری بیان میں ان کے ترجمان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی ریاست کا دائمی دارالحکومت ہے اور یہ سونے اور اربوں ڈالروں کے عوض بھی فروخت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اگرامریکا کی جانب سے فلسطین کی مالی امداد منقطع کردی گئی تو اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے جن کے نتیجے میں فلسطین، اردن ، لبنان اور شام میں واقع پناہ گزین کیمپوں میں لاکھوں افراد براہ راست متاثر ہوں گے جبکہ حقیقی المیہ محاصرہ زدہ علاقے یعنی غزہ کی پٹی میں ہوگا جہاں کی صورتحال پہلے ہی بہت بری ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...