Saturday, 20 January 2018

”میں فلم کی شوٹنگ کیلئے بھارتی لوگوں کیساتھ ائیرپورٹ پر پہنچی تو۔۔۔“ صباءقمر نے ائیرپورٹ پر پیش آنے والا شرمناک ترین واقعہ سنا دیا، جان کر ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

https://goo.gl/mNQFtG
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صباءقمر نے اپنی بھارتی فلم کی شوٹنگ کے دوران ائیرپورٹ پر پیش آنے والے شرمناک ترین واقعے سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو حقیقت جان کر ہر آنکھ ہی اشکبار ہو گئی ہے کہ دنیا میں پاکستانیوں کیساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔اداکارہ صبا ءقمر ہر موضوع پر کھل کر اظہار خیال کرنے سے

کبھی نہیں گھبراتیں اور اس وجہ سے وہ اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی بنی رہتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں قصور میں ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل پر نہ صرف شدید الفاظ میں مذمت کی بلکہ حکومتی نااہلی اور بیرون ممالک ائیرپورٹس پر پاکستانیوں کیساتھ ہونے والے سلوک سے بھی پردہ اٹھایا۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران بھیگی آنکھوں سے انہوں نے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آنے والا واقعہ سنایا تو ہر آنکھ ہی اشکبار ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی ٹیم کیساتھ فلم کی شوٹنگ کیلئے تبلیسی گئیں تو ائیرپورٹ پر تمام بھارتی لوگوں کو آگے بھیج دیا گیا لیکن مجھے روک لیا گیا کیونکہ میرے پاس ’سبز پاسپورٹ‘ تھا۔ میری انتہائی سخت چیکنگ کی گئی اور انٹرویو کے بعد مجھے آگے جانے دیا گیا اور اس روز مجھے اندازہ ہوا کہ ہماری دنیا میں کتنی کو عزت ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...