https://goo.gl/8kqy4E
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب برپا کرنے والی معروف ٹیلی کام کمپنی زونگ4G نے نئے سال کا آغاز صارفین کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ سمارٹ کار سلوشن فراہم کر کے کیاہے۔گزشتہ پراڈکٹس کی طرح یہ سلوشن بھی4G سہولیات سے آراستہ ہے جو صارفین کووہیکل آن بورڈ ڈائیگناسٹک OBD-II کی سہولت فراہم کرتا ہے۔یہ ڈیوائس
صارفین کو 3جدید ترین فیچرزفراہم کرے گی۔صارفین اس ڈیوائس کواپنی گاڑیوں میں لگا کر اپنے اینڈرائڈ یا ایپل فونزسے بذریعہ موبائل ایپ گاڑی کی آر پی ایم، رفتاراور فیول کا لیول سمیت گاڑی کی حقیقی مائلیج مانیٹر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین کسی بھی وقت اپنی گاڑی کی علاقے میں موجودگی کی حقیقی معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ جیو فینسنگ کے ذریعے اس کی حدود کا تعین کر سکتے ہیں۔جیسے ہی ان کی گاڑی اس حد کو پار کرے گی صارف کو فوراً نوٹیفیکیشن موصول ہو جائے گا۔مزید یہ کہ یہ ڈیوائس بطور وائی فائی ہاٹ سپاٹ بھی کام کرے گی جو بیک وقت 10 سمارٹ فونز یا ڈیوائسزکو 4G انٹر نیٹ سے منسلک کر دے گا۔ یہ ڈیوائس ٹویوٹا اور ہنڈا کے 2000ئ سے آگے ماڈل کی گاڑیوں کیلئے کار آمد ہے۔صارفین کی سہولت کیلئے اس میں پلگ اینڈ پلے آپشنرکھی گئی ہے جس کے تحت یہ ڈیوائس محض30سیکنڈ میں صارف کی گاڑی پر قابل استعمال ہو جائے گی۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Saturday, 20 January 2018
نئے سال کے آغاز پرزونگ نے صارفین کے لیے شاندارسہولت متعارف کرادی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment