https://goo.gl/ffF6VA
الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس سات گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ حلقے میں پولنگ 5 مارچ کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق حلقہ پی ایس سات گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار اپنے کاغذات نامزگی 19 اور 21 جنوری کو جمع کروا سکیں گے۔ 22 جنوری کو نامزد امیدواروں کے نام شائع کیے جائیں گے۔ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کا عمل 28 جنوری کو مکمل کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں یکم فروری کو دائر ہو سکیں گی۔ اپیلیٹ اتھارٹی 7 فروری کو دائر درخواستوں پر فیصلہ دے گی۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 9 فروری کو واپس لے سکیں گے اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست بھی آویزاں کر دی جائے گی۔
ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے انتخابی نشانات 10 فروری کو الاٹ کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 5 مارچ کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے انعقاد کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ اور اسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے تقرر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی احمد علی خان پتافی کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اسمبلی, انتخاب, ایس, جاری, حلقہ, سات, سندھ, شیڈول, ضمنی, میں, پاکستان, پی, کا, کے, گھوٹکی
No comments:
Post a Comment