Saturday, 27 January 2018

ملائیشیا میں سالانہ پیٹ شو کا انعقاد

https://goo.gl/2qEEkp
ملائیشیا میں سالانہ نیشنل پیٹ شو کا رنگارنگ میلہ سج گیا ہےمیلے میں پالتوں جانوروں کی مختلف اقسام کو نمائش کےلئے پیش کیا گیا ہے

ملائیشیا کے شہر پتراجایا میں سالانہ نیشنل پیٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔پیٹ شو کے لیے پالتو کتوں اور بلیوں سے لےکر الوؤں،خرگوش اورمرغیوں سمیت سینکڑوں جانوروں اور پرندوں نے اپنے مالکان کے ہمراہ مقامی ایکسپوسینٹر کا ُرخ کیا۔

اس موقع پر بلیوں کے مقابلہِ حسن کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والی بلیوں نے حصہ لیا۔

دو روز تک جاری رہنے والے اس پیٹ شو میں سینکڑوں پالتو جانوروں نے یہاں آنے والے ہزاروں افراد کو محظوظ کیا، جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...