Sunday, 7 January 2018

قطری شاہی خاندان کے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات چوری

https://goo.gl/4Vv8rf
وینس(نیوز ڈیسک) اٹلی کے شہر وینس میں ایک نمائش سے قطر کے شاہی خاندان کے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے. وینس میں ’مغلوں اورمہاراجاؤں کے خزانے‘ کے نام سے نادر و نایاب زیورات کی نمائش جاری تھی جس میں 16 ویں اور 20 ویں صدی کے ہندوستانی زیورات رکھے گئے تھے، بدھ کی شام اس نمائش کو اختتام پزیر ہونا تھا تاہم بدھ کی صبح دوک پیلس میں نمائش میں ایک ڈبے سے زیورات کے کئی حصے چوری کرلیے گئے.

پولیس کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والے زیورات قطر کے حکمران خاندان الثانی کی ملکیت تھے، ان زیورات کی قیمت لاکھوں یورو ہوسکتی ہے. یہ زیورات بہت مشہور ہیں اس لئے انہیں اپنی اصل شکل میں بیچنا تقریباً ناممکن ہے

تاہم ان زیورات پر جڑے جواہرات کو الگ الگ کرکے بیچا جاسکتا ہے. وینس کے پولیس چیف ویٹو گیگلیارڈی کا کہنا تھا کہ جب چوروں نے واردات کی اس وقت نمائش کا سیکیورٹی سسٹم صحیح کام نہیں کررہا تھا. شیشے کے جس ڈبے سے زیورات چوری ہوئے وہ ایسے کھلا تھا جیسے ٹن کا کین ہو جب کہ الارم بھی دیر سے بجا، پولیس نے چوری کی واردات کی تفتیش شروع کردی ہے. چوری ہونے والے سامان کی تصاویر لندن میں قطری مالکان کو بھجوادی گئی ہیں تاکہ وہ اس کی شناخت اور قیمت کے بارے میں بتاسکیں.
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, خاندان, روپے, زیورات, شاہی, قطری, مالیت, چوری, کروڑوں, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...