https://goo.gl/JtQ2ah
پاکستان نے دوطرفہ تجارتی تعاون کے تناظر میں چین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی منڈی میں پاکستان کی تیارکردہ خصوصاً کھانے پینے کی مصنوعات کو فروغ دے۔
ڈپٹی چیئرمین برائے پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں چینی سفارتکار یوجنگ سے ملاقات میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے انتظامی امور سے متعلق اہم پالیسیاں بھی واضع کرنی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرتاج عزیز نے سفارتکار کو کہا کہ چین پاکستان سے چند اشیاء درآمد کرتا ہے جبکہ انہیں چاہیے کہ پاکستان کی برآمدی حجم میں اضافے کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک سے منسلک ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہوجائیں گے تاہم اب ضرورت یہ ہے کہ پالیسی، ایجنڈا اور حکمت عملی پر بھی توجہ دی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انڈسٹریل پارک کی تعمیرکے لیے بہت سنجیدہ ہے۔
سرتاج عزیز نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین درآمدی پالیسی کے ماہرین کو اسلام آباد بھیجے تاکہ وہ پاکستان کے برآمدی قوانین کا جائزہ لیں کیوں کہ اب تک محض چند مصنوعات ہی چین کی مارکیٹ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی برآمدی صنعت ابھی اس مرحلے پر نہیں پہنچی جو چین کی اضافی پیداوار پر اثرانداز ہو۔
اس موقعے پر چینی سفارتکار نے تجویز پیش کی کہ پاکستان میں شوگر کی اضافی پیداوار ہے جسے بذریعہ روڈ چین میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
اس دوران سرتاج عزیز نے زور دیا کہ چین کو شوگر سمیت مچھلی، گوشت، پھل اور سبزیوں کی فروغ پر بھی سوچنا چاہیے۔
واضح رہے کہ چین اسلام آباد کی ترجیحات میں شامل تقریباً 6 درجن اشیاء پر ڈویوٹی فری برآمد پر اتفاق نہیں کرنے تک پاکستان چین کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ پر دستخط کرنے میں محتاط رویہ اختیار رکھے ہوئے ہے اور اسلام آباد چینی مصنوعات کی درآمدی حجم کے مقابلے میں مقامی منڈی کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔
اس ضمن میں خیال رہے کہ تجارتی حجم فری ٹریڈ معاہدے کے بعد گزشتہ برس تک 14 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔
پاکستان میں چینی مصنوعات کا درآمد حجم 2 ارب 50 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 12ارب ڈالر تک جا پہنچا جبکہ پاکستان کی برآمدی اشیا 57 کروڑ ڈالر سے صرف 1 ارب 70 کروڑ تک ہی پہنچ سکا ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Saturday, 20 January 2018
چین پاکستانی مصنوعات کیلئے اپنی منڈی فراہم کرے: سرتاج عزیز
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment