https://goo.gl/BTsHFS
انقرہ : ترکی کی افواج نے اپنی سرحدوں کے قریب شام سے متصل علاقوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ اور عفرین میں کرد جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
ترک میں میڈیا کےمطابق ترک فوج کے دستے جنوب مشرقی صوبے شانلی اورفہ پہنچ گئے ہیں۔ یہ دستےغازی عنتاب کی جانب روانہ ہونگے۔اس کے علاوہ جنوبی صوبے ہتائے میں بھی فوجیوں کو لے جانے والی بکتربند گاڑیاں عسکری ساز و سامان کے ساتھ پہنچ چکی ہیں۔
ترکی کا یہ منصوبہ امریکا کے زیر قیادت داعش کے خلاف سرگرم بین الاقوامی اتحاد کی جانب سے سرحدی فورس کی تشکیل کے بعد سامنے آیا ہے، اس فورس کی سربراہی کرد گروپوں کے پاس ہے۔
ترکی کے صدر نے بین الاقوامی اتحاد کے اس اقدام کو باعثِ تشویش اور ناقابل قبول قرار دیا۔مذکورہ فورس 30 ہزار ارکان پر مشتمل ہو گی جن میں کم از کم نصف کا تعلّق سیریئن ڈیموکریٹک فورسز سے ہے۔ اس فورس کو ترکی اور عراق کے ساتھ شام کی سرحدوں پر تعینات کیا جائے گا۔
اسی طرح بین الاقوامی اتحاد اس فورس کی تربیت کی ذمّے داری سنبھالے گا اور ان کرد گروپوں کو تیار کرے گا جو شام ترکی سرحد پر چیک پوائنٹس کے انتظامی امور سنبھالیں گے۔ اس سرحد کی لمبائی 820 کلومیٹر ہے۔دوسری جانب ترکی کی فوج کے توپ خانوں نے عفرین میں کرد جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے دھمکی دی تھی کہ ان کے ملک کی سرحد کے نزدیک مسلح کردوں کی موجودگی قبول نہیں۔
Urdu Khabrain
News, Pakistan World News, Pakistani News, Samaa, Top World News, Urdu, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, اضافہ, انٹرنیشنل, تعدادمیں, سرحدپرترک, سے, شام, فوج, ملحقہ, کی
Saturday, 20 January 2018
شام سے ملحقہ سرحدپرترک فوج کی تعدادمیں اضافہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment