https://goo.gl/ER6zrv
اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے مسافر ٹرین کے دوبارہ آغاز پر اتفاق کرلیا، سروس کا آغاز محرم سے قبل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اورایران کےمشترکہ ماہرین کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا، ایران کے وفد کی سربراہی ڈی جی زاہدان ریلویز ماجد ارجونی نے کی۔
اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے مسافر ٹرین کے دوبارہ آغاز پر مشاورت کی جس میں یہ تجویز سامنے آئی کہ سروس محرم سے قبل شروع کی جائے، دونوں ممالک کے وفود ٹرین سروس کے جلد آغاز پر متفق ہوگیے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق سروس کی بحالی کا فیصلہ سیکیورٹی حالات بہتر ہونے پر کیا گیا، مسافر ٹرین ایران کے شہر مشہد اور قم کے لیے چلائی جائے گی، سروس کے آغاز کی حتمی تاریخ کا اعلان ایران کی مشاورت سے ہوگا۔
ریلوے ترجمان کے مطابق پاکستان اور ایران نے تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے مال بردار گاڑیاں چلانے کا بھی فیصلہ کیا، ابتدائی طور پر 15 مال بردار گاڑیاں کوئٹہ سے زاہدان تک چلائی جائیں گی۔
دونوں ممالک کے وفود نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ سیکیورٹی حالات کی بہتری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کارگو سروس کا آغاز بھی کیا جائے گا علاوہ ازیں ایم ایل تھری روٹ کی اپ گریڈیشن 2018 میں مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں ایران سے ایل پی جی کی درآمد ٹرین سروس کے ذریعے کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی اور طے پایا کہ دونوں ممالک تجارتی فروغ کےلیے خصوصی رعایت بھی کریں گے۔
دورانِ اجلاس اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین سروس اور تافتان روڈ کی اپ گریڈیشن پر بھی اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سے زائرین کی بڑی تعداد زمینی راستے کے ذریعے ہر سال ایران پہنچتی ہے، ٹرین سروس کی بحالی کے بعد زائرین کی مشکلات میں کافی حد تک کمی ہوجائے گی۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, اور, ایران, بزنس, متفق, مسافر, ٹرین, پاکستان, پر, چلانے
Saturday, 20 January 2018
پاکستان اور ایران مسافر ٹرین چلانے پر متفق
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment