https://goo.gl/AuxcVF
کٹھمنڈو: نیپال حکومت نے کوہ پیمائی میں حادثات کو کم کرنے کے لیے ماؤنٹ ایورسٹ سمیت دیگر چوٹیوں پرکوہ پیماؤں کے اکیلے جانے پرپابندی لگادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپال حکومت نے ماؤنٹ ایورسٹ سمیت دیگر چوٹیوں کو اکیلے سر کرنے پر پابندی عائد کردی، نیپال حکومت کی جانب سے نئے قواعد کے مطابق غیرملکی کوہ پیما کے لیے ضروری ہے کہ وہ مقامی گائیڈ حاصل کریں۔ محکمہ سیاحت کے حکام کا کہنا ہے کہ قواعد میں تبدیلی کوہ پیمائی کو محفوظ بنانے اور اموات میں کمی کے لیے کی گئی ہے۔ نیپال کی جانب سے نئے قواعد کے تحت معذور اور نابینا کوہ پیماؤں کو بھی پہاڑ سر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک ان کے پاس میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ نیپال کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق رواں برس کوہ پیمائی میں ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہے جن میں 85 سالہ بہادر شیرچن بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ 1920 سے ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش میں 200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ان میں سے زیادہ ترہلاکتیں 1980 کے بعد ہوئی ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, اکیلےسرکرنےپرپابندی, ایورسٹ, پرماونٹ, پیماوں, کوہ
No comments:
Post a Comment