https://goo.gl/s37Yae
مصری فوج نے اپنے سابق آرمی چیف سامی عنان کو گرفتار کرلیا جو آئندہ عام انتخابات میں صدر عبدالفتح السیسی کے خلاف مہم چلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف سامی عنان کو مسلح افواج کو بغاوت پر اکسانے کا الزام لگا کر گرفتار کیا اور عبدالفتح السیسی کے سامنے مقابلے کی دوڑ سے باہر کردیا۔
خیال کیا جارہا تھا کہ سامی عنان عبدالفتح السیسی کے مقابلے میں سخت حریف ہیں لیکن ان کو راستے سے ہٹانے کے بعد امکان ہے کہ 26 سے 28 مارچ تک ہونے والے انتخابات میں مصری صدر کامیابی حاصل کریں گے۔
اس حوالے سے ایک سیکیورٹی اہلکار کا کہنا تھا کہ سامی عنان کے حوالے سے ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوا ہے کہ انہیں فوج کی طرف سے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ فوج کے سرکاری ذرائع ابلاغ پر بیان کے بعد انہیں رہا کردیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک بیان کی فہرست تیار کی گئی ہے، جس میں سامی عنان سے ان کی سروس میں جعلی دستاویزات کے استعمال، فوج کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے ارادے اور صدر کے خلاف مہم چلانے کے حوالے سے پوچھا جائےگا۔
حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مسلح افواج کسی کو اس طرح کے قواعد و ضوابط میں خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے سکتی، جس سے فوج کی ساخت متاثر ہو۔
بیان میں کہا گیا کہ ریاست میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس طرح کے اقدامات کے خلاف کارروائی کی جائے اور سامی عنان کو متعلقہ حکام کی جانب سے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا جائے۔
واضح رہے کہ سابق آرمی چیف کی گرفتاری کے حوالے سے خبر 2 بڑے صحافیوں کی جانب سے کی گئی، جس میں مصطفیٰ ال شال اور محمود رفعت ہیں تاہم دونوں نے خبر کی تفصیل نہیں بتائی۔
اس حوالے سے سامی عنان کی مہم کے مختصر بیان کے مطابق انہوں نے اپنی سرگرمیوں کو معطل کردیا ہے۔
فیس بک پر مہم کے پیج پر جاری بیان میں کہا گیا کہ خوف اور شہریوں کی سلامتی کے لیے شروع کی گئی یہ مہم جس میں سامی عنان کو مصر کے صدر کے لیے نامزد کیا گیا تھا، اس مہم کی معطلی کا اعلان کرتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Friday, 26 January 2018
مصر کے سابق آرمی چیف کو فوج نے گرفتار کر لیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment