Friday, 26 January 2018

سپریم کورٹ نے 24 منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کی فروخت پر پابندی لگا دی

https://goo.gl/FDDDDJ
سپریم کورٹ نے ملک بھر کی 24 منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کی فروخت پر پابندی لگا دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب تک صاف پانی کی تسلی نہ ہو فروخت کی اجازت نہیں دیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران منرل واٹر کمپنی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل ادارے کی جانب سے فراہم کیا جانے والا پانی صحیح ہے، عدالت پی سی ایس کیو اے کی رپورٹ منگوالے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم رپورٹ منگوا لیں گے، کمپنی اس زعم میں نہ رہے کہ بڑا وکیل کرنے سے ریلیف مل جائے گا، کمپنی کے وکیل بڑی فیس لیتے ہیں لیکن بڑی فیس لے کر ریلیف لینا ان کا حق نہیں، کمپنیوں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ گندہ پانی فروخت نہیں کرنا، ہمیں قوم اور بچوں کے مفاد کو دیکھنا ہے، جب تک صاف پانی کی تسلی نہ ہو فروخت کی اجازت نہیں دیں گے۔

سپریم کورٹ نے ملک کی 24 منرل واٹر کمپنیوں کو پانی کی فروخت سے روکتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔
Urdu Khabrain
24, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, دی, سپریم, فروخت, لگا, منرل, نے, واٹر, پابندی, پانی, پاکستان, پر, کمپنیوں, کورٹ, کی, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...