Friday, 26 January 2018

ہمارے بچوں کی موت ہمیں سکھاتی ہے کہ ہم کتنی پستی میں گرچکے ہیں: نادیہ جمیل

https://goo.gl/5MbMDL

قصور کی معصوم زینب کے ساتھ ہونے والی بہیمانہ زیادتی اور قتل کے خلاف آواز اٹھانے والوں میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل پیش پیش رہیں۔ نادیہ نے نہ صرف زینب کے قتل کی مذمت کی بلکہ احتجاجاً اپنے ساتھ ہونےوالے جنسی ہراسانی کے واقعات کو دنیا کوبتا کرباورکرایا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والے اس گھناؤنے فعل کے بارے میں اب خاموش رہنے کی نہیں بلکہ بات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کی آواز اتنی موثر تھی کہ بیرون ممالک بھی اس کی گونج سنی گئی۔


نادیہ جمیل نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں معاشرے میں پھیلی بے راہ روی کے لیے نہایت سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اتنا گھٹیا معاشرہ بن چکے ہیں کہ ہمارے بچوں کی موت ہمیں سکھاتی ہےکہ ہم کتنی پستی میں گرچکے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ میں کبھی کسی بچی کی لاش کی تصویر ٹوئٹر یا فیس بک پرشیئر نہیں کرتی لیکن میں نے زینب کی تصویر شیئر کی، حالانکہ ایسا کرتے ہوئے مجھے بہت برا لگا لیکن یہ لازم تھا کہ میں اس کی گلابی رنگ کے کورٹ میں ملبوس مسکراتی ہوئی کانفیڈنٹ اور شرارتی لڑکی کی تصویر کے ساتھ اس کی کوڑے کے ڈھیر پر موجود ٹوٹی ہوئی لاش کی تصویر شیئر کروں اور لوگوں کو دکھاؤں کہ دیکھو یہ اپنا مستقبل جو تم لوگ بنارہے ہو۔‘‘


انہوں نے مزید کہا کہ زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل پر پورا پاکستان اٹھ کھڑا ہوا لیکن صرف زینب کی بات نہیں ہے اخبارات میں روزانہ اسی قسم کی 5 سے 6 خبریں موجود ہوتی ہیں تو اس میں نیا کیا ہے، 2015 میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے 200 سے 300 کیسز رپورٹ ہوئے لیکن یہ وہ کیسز ہیں جو منظرعام پر آئے تاہم یہ تعداد ہزاروں میں ہے۔


Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...