Wednesday, 24 January 2018

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، آخر ی اوورز میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے مخالفین کے پرخچے اُڑا دیئے ، جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

https://goo.gl/WrmEjv
ہیملٹن(نیوز ڈیسک) 5میچز کی سیریزکے چوتھے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 263رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔سیڈون پارک ، ہیملٹن میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہو سکا۔پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اظہر علی کی جگہ حارث سہیل کو پلئینگ

الیون کا حصہ بنایا اور فہیم اشرف سے اوپننگ کروانےکا جوا کھیلا لیکن وہ صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔بابر اعظم کی ناکامیوں کا سلسلہ چوتھے میچ میں بھی جاری رہا او ر جب وہ محض 3رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو ٹیم صرف 11 رنز پر دو کھلاڑیوں سے محروم ہو چکی تھی۔فخر زمان کا ساتھ دینے حارث سہیل آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کیلئے 86 رنز کی شراکت قائم کر کے ابتدائی نقصان کا ازالہ کردیا تاہم مچل سینٹنر نے54 رنز بنانےوالے فخر کی وکٹیں بکھیر دیں۔دورے میں پہلا میچ کھیلنے والے حارث سہیل نے اپنا انتخاب درست ثابت کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی لیکن 50 رنز بنانے کے بعد کیوی قائد کین ولیمسن کی وکٹ بن گئے۔شعیب ملک کا وکٹ پر قیام بھی مختصر رہا اور ولیمسن نے ان کی اننگز کا بھی 6رنز پر خاتمہ کر کے پاکستان کو پانچواں نقصان پہنچایا۔130 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کے جلد پویلین لوٹنے کا خطرہ محسوس ہونے لگا لیکن کپتان سرفراز احمد اور محمد کیویز باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں،سرفراز احمد اپنے ون ڈے کیریئر کی 8ویں نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ہی51رنز بنا کر بولٹ کا شکار بنے،ان کی حفیظ کے ساتھ شراکت داری98رنز کی رہی ۔حسن دوسرے ون ڈے کی طرح دوبارہ اپنا جادو نہ چلا سکے اور محض ایک رن بنا کر ساؤتھی کا شکار بن گئے ۔ حفیظ نے ٹرینٹ بولٹ کے آخری اوورمیں3چھکوں اور ایک چوکے کی مددسے 22رنز لیکر پاکستان کو 262رنز تک پہنچایا ، وہ آخری بال پر تیز سنگل لینے کی کوشش میں 81رنز بنا کر رن آؤ ٹ ہوگئے ۔ نیوزی لینڈ کیلئے ساؤتھی نے 3،ولیمسن نے 2اور سینٹنر اور بولٹ نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...