https://goo.gl/LpWSux
فیس بک نے اپنے انفرادی صارفین کو اپنی آمدنی کا حصہ دار بنانے کے لیے نیا ذریعہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جی ہاں فیس بک کی خواہش ہے کہ اس کے صارفین اس سوشل میڈیا نیٹ ورک سے اضافی آمدنی حاصل کرسکیں اور اس کے لیے کچھ کرنے کی بجائے صرف گیمز کھیل کر لطف اندوز ہونا ہی کافی ہوگا۔
فیس بک نے یوٹیوب اور دیگر سے مقابلے کے لیے گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کو اضافی آمدنی کمانے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فی الحال فیس بک آزمائشی طور پر منتخب گیمرز کو فیس بک پر گیم کھیلنا لائیو اسٹریم کرکے کمانے کا موقع فراہم کررہی ہے۔
اس نئے گیمنگ پائلٹ پروگرام کے تحت فیس بک کے مطابق ' ہم کریٹیرز کو فیس بک پر رہنے اور قیام مستحکم کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں'۔
اس پروگرام کے تحت 1080p ود 60fps پر گیم پلے کو اسٹریم کرنے کی صلاحیت درکار ہوگی۔
فیس بک نے خاموشی سے چند ماہ پہلے یہ پروگرام چند درجن گیمرز کے ساتھ شروع کیا تھا اور اب اس نے اعلان کیا ہے ' اب ہم بڑے پیمانے پر لوگوں کو اس میں شامل کرنے جارہے ہیں، ہم روزانہ نئے گیمنگ کریٹیرز کو اس کا حصہ بنارہے ہیں'۔
اس لنک پر جاکر آپ اس فہرست کے لیے اپنا نام درج کراسکتے ہیں۔
فیس بک کے مطابق ابتدائی نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں ، تاہم اس سے لوگوں کو کتنی آمدنی ہوگی، اس حوالے سے کمپنی نے کوئی واضح اعلان نہیں کیا۔
اگر فیس بک تمام صارفین کو کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے تو پہلا سوشل میڈیا پلیٹ فارم نہیں ہوگا، اس سے پہلے یوٹیوب کی جانب سے بھی 2007 میں نمایاں صارفین کے لیے ریونیو شیئرنگ پروگرام کو متعارف کرایا گیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, 30 January 2018
فیس بک سے کمانا اب ممکن؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment