Tuesday, 30 January 2018

پاکستان سے انڈونیشیا کینو کی درآمد پر کوٹہ کی پابندی ختم

https://goo.gl/SjieUc
انڈونیشیا نے پاکستان سے کینوکی درآمد پر کوٹہ کی پابندی ختم کردی، سہولت کے فوری اطلاق سے کینو کی برآمد دگنی ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر تجارت اینگارٹیسو لوٹیکا نے پاکستانی کینو کی امپورٹ کے لیے کوٹہ کی پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

انڈونیشیا پاکستان بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب مین انڈونیشین وزیر تجارت نے پاکستان سے آئندہ سال تک ایک ملین ٹن چاول کی خریداری کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ایکسپورٹ ٹینڈرز میں آسانی فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرادی ہے۔

پاکستانی فروٹ ایکسپورٹرز کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو سے تین سال میں پاکستان سے انڈونیشیا کو ایکسپورٹ ایک ارب ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین ہونے والے ترجیحی تجارت کے معاہدے میں سوتی دھاگہ اور کپاس شامل نہیں اسی طرح گوشت اور گوشت کی مصنوعات کے لیے سخت ترین قرنطینہ شرائط عائد ہیں، پاکستانی آم کے لیے بھی انڈونیشیا میں پی آر اے کی شرط کی وجہ سے آم ایکسپورٹ نہیں ہو سکتا ہے۔

ایکسپورٹرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دو کمپنیوں نے نیلامی میں حصہ لے کر 60ہزار ٹن چاول کی ایکسپورٹ کا ٹینڈر حاصل کیا جس سے پاکستان کو 30ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوتا لیکن اس ٹینڈر میں ڈیلیوری کی مدت مقرر نہیں کی گئی جس کی وجہ سے پاکستان کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانا ممکن نہیں رہا ۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...