Saturday, 20 January 2018

حکومت کی کالا دھن سفید کرنے کی کوشش

https://goo.gl/srNTdk

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی حکومت نے بیرون ملک چھپائی گئی دولت کو وطن واپس لانے کا نیا راستہ تلاش کرلیا۔ مشیر برائے خزانہ کا کہنا ہے کہ اسکیم جلد متعارف کروائی جائے گی۔


تفصیلات کے مطابق پاناما اور پیراڈائز لیکس، بیرون ممالک اثاثے اور چھپائی گئی دولت کو قانونی دائرے میں لانے کی حکومتی کوششیں شروع ہوگئیں۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اسکیم پر کام جاری ہے اور اسکیم جلد متعارف کروا دی جائے گئی۔

مذکورہ اسکیم کے تحت چھپائی گئی دولت ظاہر کرنے پر چھوٹ دی جائے گی یعنی بیرون ملک پارک کی گئی دولت کو کم ٹیکس ادا کر کے قانونی بنایا جاسکےگا۔ وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ ملکی معشیت کی بہتری کے لیے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ضروری ہے۔ حکومتی حلقوں میں اس اسکیم کو ٹیکس وصولی میں اضافے کا اقدام کہا جارہا ہے تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاناما اسکینڈل کے بعد اس ٹیکس چھوٹ کے پیچھے کہانی کچھ اور ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس, حکومت, دھن, سفید, کالا, کرنے, کوشش, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...