Sunday, 28 January 2018

تیسراٹی ٹوئنٹی :شاہینوں نے ٹاس جیت کرکیافیصلہ کرلیا؟

https://goo.gl/G1pvjw
ماؤنٹ مانگنوئی(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آج کے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی اَن فٹ ہونے کے باعث شامل نہیں ہیں، پی سی بی کے مطابق پریکٹس کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئےحسن علی کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔حسن علی کی

جگہ عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔میچ سے قبل پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ یہ میچ جیت کر ٹی 20 سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب کیویز کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ کنڈیشن اچھی ہے،پچ پر گھاس ہے،اس کا فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستان کو کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1،1 سے برابر ہے اور شاہین آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کو بے قرار ہیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...