Sunday, 28 January 2018

لائٹ ایل 16 ایسا کیمرا ہے جس میں 10 سنسر لگے ہیں، ایسے کیمرے موبائل فون میں سمو کر انہیں

https://goo.gl/rFZ6MU
لندن(نیٹ نیوز )لائٹ ایل 16 ایسا کیمرا ہے جس میں 10 سنسر لگے ہیں، ایسے کیمرے موبائل فون میں سمو کر انہیں جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاسکے گا، ٹیکنالوجی کے مختلف ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور اگلی نسل کے سمارٹ فون لیزر کے ذریعے دیواروں کے پار دیکھنے کے قابل ہوسکیں گے۔ اس ضمن میں گلاسگو

یونیورسٹی میں کوانٹم ٹیکنالوجیز کے ماہر ڈینیئل فیشیو اور ہیرئٹ واٹ یونیورسٹی کے سٹیفن مک لفلِن نے کہا ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی میں انقلاب اور لیزر شعاعوں کی مدد سے بہت جلد دیواروں کے عقب میں دیکھنا ممکن ہوجائے گا۔ان کے مطابق چہرہ پہچاننے اور سلوموشن ویڈیو بنانے والے کیمرے تو صرف شروعات ہیں۔ کمپیوٹر پروگرام اور الگورتھم سے کیمرے کی صلاحیت حیرت انگیز طور پر بڑھ چکی ہے۔ بہت جلد کیمرے انسانی جسم میں جھانکنے، دیوار کے آرپار دیکھنے اور دھویں میں دیکھنے کے قابل ہوسکیں گے۔ اگر ان کیمروں کو اسمارٹ فون میں لگادیا جائے تو ان سے باقاعدہ جاسوسی کا کام لینا آسان ہوجائے گا۔ ان میں سے ایک ایجاد ’’سنگل پکسل کیمرا‘‘ ہے جو بہت سادہ اصول پر کام کرتا ہے۔دوسری جانب ہمارے پاس ملٹی سینسر امیجنگ کی صورت میں ایک اور ٹیکنالوجی موجود ہے جس میں ایک ہی کیمرے پر مختلف سورسز سے لائٹ پڑتی ہے اور تصویر لینے کے بعد بھی اسے فوکس اور ری فوکس کیا جاسکتا ہے۔اگر یہ ٹیکنالوجی چھوٹی ہوکر موبائل فون میں سماجائے تو لیزر پوائنٹر کو استعمال کرتے ہوئے دیواروں کی اوٹ میں موجود کسی شے کی تصویر لینا

آسان ہوجائے گا ۔ اس کے علاوہ اندھیرے میں دیکھنے والے کیمرے بھی (نائٹ ویژن) عام ہوجائیں گے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...