Sunday, 28 January 2018

قہوہ یا ہربل ٹی میں ہر ملک اپنی انفرادیت قائم رکھتا ہے۔ویسے بھی قدرت نے ہر ملک کو ایسی جڑی بوٹیوں کی نعمتوں سے مالا مال کر رکھا ہے

https://goo.gl/r6T1un
لاہور(نیو زڈیسک ) قہوہ یا ہربل ٹی میں ہر ملک اپنی انفرادیت قائم رکھتا ہے۔ویسے بھی قدرت نے ہر ملک کو ایسی جڑی بوٹیوں کی نعمتوں سے مالا مال کر رکھا ہے جو وہاں کے باسیوں کو متبادل ادویہ اور ٹانک کے طور پر شفا و راحت بخشتی ہیں ۔چین کے بعد ملائیشیا اور انڈونیشیا ایسی جڑی بوٹیوں سے مالا مال دو ایسے ملک ہےں جہاں نت نئے اور صدیوں سے

روائتی انداز میں مروّجہ ہربل قہووں کا راج ہے ۔میں جب بھی کسی ملک میں جاتا ہوں تو وہاں کی جڑی بوٹیوں کی کاشت و افزائش اورتجارتی حجم کو دیکھتا ہوں ۔میں جب ملائیشیا کے دورے پر گیا تھا تو وہاں مجھے ایک عجیب و غریب جڑی بوٹی کا قہوہ پینے کا اتفاق ہوا۔ اس کا نام ”تونکات علی“ ہے، عربی میں تواسکو عکازة علی جبکہ ملائی زبان میں اسکا نام Tongkat Ali ہے۔یہ اسی نام سے انڈونیشیا اور ویت نام ،تھائی لینڈ میں بھی معروف ہے ۔ کہیں یہ پاؤڈر،کہیں کیپسول اور کہیں ٹی بیگ میں بک رہا ہوتا ہے۔” تونکات علی“ نامی اس جڑی بوٹی کی جڑوں کو گرم پانی میں ابال کر پیا جاتا ہے ۔اسکے طبی فوائد بے شمار ہیں ۔چونکہ یہ عام استعمال ہونے والا قہوہ ہے اس لئے اسکی افادیت بھی ہر کسی کو معلوم ہے ۔اسکو شہوت بڑھانے کے لئے پیا جاتا ہے ،اعصابی قوت کا مآخذ ہے،ملائیشیا میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو انسان Tongkat Ali کا قہوہ پیتا رہتا ہے وہ جلد بوڑھا نہیں ہوتا۔جن لوگوں کے گردوں میں پتھریاں ہوں انہیں یہ قہوہ پلایا جاتا ہے ۔”تونکات علی“ پینے والوں کو شوگر نہیں ہوتی،ملیریا کابہترین تریاق ہے۔خون کی گردش کومعمول پر رکھتا ہے۔ملائیشیا اور انڈونیشیا کی خواتین ہارمونز کی گروتھ بڑھانے کے لئے استعمال کرتی ہیں ۔(بشکریہ حکیم محمد عثمان)
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, انفرادیت, اپنی, ایسی, بوٹیوں, بھی, جڑی, رکھتا, سے, قائم, قدرت, قہوہ, ملک, میں, نعمتوں, نے, ٹی, کو, کی, ہر, ہربل, ہےویسے, یا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...