https://goo.gl/5R9EK9
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں مبینہ طور پر اسکول کے چوکیدار نے 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے اہلخانہ نے مار پیٹ کے بعد رینجرز کے حوالے کردیا۔
قصور واقعے کے بعد جنسی درندوں سے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ملک بھر میں نئی بحث چھڑ گئی اور میڈیا پر شعور اجاگر کرنے کے بعد ایک کمسن طالبہ نے مبینہ طور پر اسکول چوکیدار کی جانب سے زیادتی کی کوشش کا ذکر اپنے والدین سے کیا۔
علی الصبح ابراہیم حیدری میں 5 سالہ طالبہ کے اہلخانہ نے اسکول پہنچ کر عیدو نامی چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے رینجرز کے حوالے کردیا۔
5 سالہ طالبہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسکول کے چوکیدار نے گزشتہ روز ان کی بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی اور بیٹی کے بتانے پر آج چوکیدار کو اسکول سے پکڑا۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تاہم اہلخانہ نے تھانے میں رپورٹ کرائے بغیر اسکول میں موجود چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کا کہنا ہے کہ بچی اور والدین کی نشاندہی پر چوکیدار کو اسکول سے گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق بچی کی میڈیکل رپورٹ ابھی آنا باقی ہے تاہم اگر زیادتی یا اس کی کوشش کی گئی ہے تو اس کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی پولیس نے ابراہیم حیدری میں بچی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے فوری تحقیقات کر کے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے جب کہ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے ضلع قصور میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا جس کی لاش کوڑے کے ڈھیر سے ملی اور ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود اسے اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اسکول, زیادتی, سے, طالبہ, مبینہ, پاکستان, چوکیدار, کراچی, کرنیوالا, کمسن, کوشش, کی, گرفتار
Tuesday, 16 January 2018
کراچی: کمسن طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنیوالا اسکول چوکیدار گرفتار
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment