Tuesday, 30 January 2018

کاروبار سے منسلک افراد کو تین ماہ کی مہلت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے

https://goo.gl/sES92U
لاہور (نیو زڈیسک ) پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے پان میں استعمال ہونے والے چھالیہ کو مضر صحت قرار دیکر مکمل پاندی عائد کر دی، کاروبار سے منسلک افراد کو تین ماہ کی مہلت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے چائنیز نمک کے بعد چھالیہ پر بھی مکمل پابندی عائد کردی، چھالیہ کا سب سے زیادہ استعمال پان میں کیا جاتا ہے۔

سائنٹیفک پینل رپورٹ کے مطابق چھالیہ منہ، گلے، معدے کے سرطان کا باعث بنتا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں چھالیہ کا کاروبار کرنے والوں کو 31 اپریل تک کی مہلت دی گئی ہے۔فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مہلت ختم ہونے کے بعد چھالیہ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔فوڈ اتھارٹی نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ چھالیہ کا استعمال فوری ترک کر دیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...