https://goo.gl/eWzy12
نئِی دلی: ایک بھارتی اخبار نے دعوی کیاہےکہ بھارت اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان خفیہ رابطوں کاسلسلہ جاری ہے۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کےمطابق بھارت کے قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوول اور پاکستانی ہم منصب ناصر جنجوعہ کےدرمیان سرکاری سطح طورپر تصدیق سے زیادہ مرتبہ ٹیلے فون پر رابطہ ہوا ہے۔ بھارتی اخبار نے مزید دعوی کیاہےکہ دونوں رہنماوں کے درمیان بنکاک میں تین اور روس میں ایک بار ملاقات بھی ہوئی۔ بنکاک میں ملاقات کی زیادہ تر وجہ یہ ہے کیوں کہ وہ بین اقوامی پروازوں کا جنکشن ہے۔
رواں برس کے لیے بھی مشیران قومی سلامتی کی سطح پر ملاقات کےلیے ابھی معاملات طے پارہے ہیں۔ تاہم ڈیووس میں اگلے ہفتے پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات خارج از امکان نہیں ہے۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں دعوی کیاگیاہےکہ دونوں مشیروں کے درمیان آخری مرتبہ 26 دسمبر 2017 کو ملاقات ہوئی تھی۔ یہ ملاقات کلبھوشن یادو کی اہل خانہ سے ملاقات کے اگلے روز ہوئی ۔ یہ ملاقات خوشگواراوردوستانہ اندازمیں ہوئی تھی۔
بھارتی امورخارجہ کی جانب سے ان ملاقاتوں کی تصدیق کرتےہوئے بتایاگیاہےکہ ان رابطوں میں ڈی جی ایم اوز اور پاک رینجرز روابط کےانداز میں بات چیت ہوتی ہے۔
Urdu Khabrain
News, Pakistan World News, Pakistani News, Samaa, Top World News, Urdu, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, اور, بھارت, جاری, خفیہ, درمیان, رابطے, پاکستان, کے, ہیں
Monday, 15 January 2018
پاکستان اور بھارت کے درمیان خفیہ رابطے جاری ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment