Monday, 15 January 2018

رہائش کے لیے اب پرآسائش پائپ کا انتخاب کریں

https://goo.gl/nN534z

ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے نکاسی آب کے پائپ کو پرآسائش رہائشی مکانوں میں تبدیل کردیا۔


ہانگ کانگ میں اب کنکریٹ کے پائپ میں مکان بنائے جا رہے ہیں۔ صرف ڈھائی میٹر کے قطر پر محیط اوپوڈ ٹیوب ہاؤس نامی یہ مکان سائز میں تو بہت چھوٹے ہیں لیکن انتہائی شاندار اور پر آسائش ہیں۔



کنکریٹ پائپ سے بنے مکان میں دو افراد رہ سکتے ہیں۔ گھر کے اندر صوفہ کم بیڈ،ایک چھوٹا فریج، شاور کے ساتھ باتھ روم اور کپڑوں کے لیے بھی جگہ مخصوص ہے۔

ان مکانوں کے لیے نہ زمین خریدنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی سرمایہ درکار ہے۔ ان ٹیوبس میں تعمیر مکانات کو سڑک کنارے بھی تعمیر کیا جاسکتا ہے۔



تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں بڑھتی ہوئی آبادی کے سبب تابوت جیسے مکانات عام ہیں جہاں سونے کی جگہ، کچن اور باتھ روم ایک ہی جگہ بنے ہوتے ہیں۔ ایسے افراد کے لیے پائپ میں بنے ہوئے یہ مکانات خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہوں گے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, اب, انتخاب, رہائش, سائنس و ٹیکنالوجی, لیے, پائپ, پراسائش, کا, کریں, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...