Monday, 29 January 2018

دنیا کی بڑی معیشتیں مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں، امریکی اخبار

https://goo.gl/5KqSE5
گذشتہ دہائی کے معاشی بحران کے بعد عالمی معیشت سنبھلنا شروع ہوگئی اور اب بڑے ملکوں کی معاشی صورتحال مسلسل بہرتی کی جانب گامزن ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے بڑے ملکوں کی معیشت اب مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔

لگ بھگ ایک دہائی قبل کے سنگین معاشی بحران نے دنیا بھر کے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا تاہم اب گراوٹ کے سائے چھٹ رہے ہیں جس کے اثرات امریکا، یورپ سمیت دنیا بھر میں محسوس کئے جارہے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بہتری چینی معیشت میں آئی جس کی شرح نمو 6.6 فی صد ہے۔

امریکی معیشت میں 2.3 فی صد کی شرح سے بہتری آئی جبکہ یورپی ممالک میں یہ شرح 2.2 فی صد رہی۔

رپورٹ کے مطابق اس سال عالمی معیشت میں 3.9 فی صد کی بہتری کی توقع ہے جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 3.7 فی صد تھی۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے عالمی معشیت کی ترقی کو مثبت قرار دیا ہے تاہم بریگزٹ اور نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں کے باعث مستقبل میں معاشی عدم استحکام کے خدشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...