Monday, 29 January 2018

معرف با لی ووڈشخصیت کی جا ن کو خطر ہ لا حق

https://goo.gl/622hL4
فلم ’’پدماوت‘‘ کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی جان کو ایک بار پھر خطرہ لاحق ہوگیا اور اب ہندو انتہا پسند جماعت نے بھنسالی کا سرقلم کرنے کے لیے بڑے انعام کی پیشکش کردی۔مایہ نازہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ ابتدا ہی سے مختلف تنازعات کا شکار رہی ہے، فلم کے خلاف 2017 سے احتجاج اورمظاہرے دیکھنے میں آرہے ہیں جب

کہ ہندوانتہا پسند جماعتوں نے گزشتہ برس فلم کی ریلیز کی صورت میں سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹنے اور فلم کی مرکزی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹنے کی دھمکی دی تھی جس کے باعث بھارتی سپریم کورٹ نے فلم کے اداکاروں اور بھنسالی کی سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا تھا۔اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’پدماوت‘‘ نےآگ لگادیسپریم کورٹ کی مداخت کے بعد فلم گزشتہ روز ریلیز کردی گئی لیکن اس دوران پورے بھارت میں پرتشدد مظاہرے دیکھنے میں آئے جب کہ ایک بار پھر ہندوانتہا پسند جماعت نے سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹنے کی دھمکی دے دی ہے۔اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا کو’’ناک‘‘ کاٹنے کی دھمکیبھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز انتہا پسند تنظیم براجمنڈل کشتریا راجپوت مہاسبھا کے وائس پریزیڈنٹ دیواکرسنگھ نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص سنجے لیلا بھنسالی کا سر قلم کرکے لائے گا اسے فوری طورپر51 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس طرح ان تمام سیاستدانوں کو سبق دینا چاہتے ہیں جو اس مسئلے پر خاموش ہیں اور اس تحریک میں ہمارا ساتھ نہیں دے رہے۔اس خبرکوبھی پڑھیں: بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑواضح رہے کہ لم’’پدماوت‘‘ گزشتہ روز ریلیز کردی گئی ہے، فلمی تجزیہ نگاروں کے مطابق ’’پدماوت‘‘ سنجے لیلا بھنسالی کی اب تک کی بہترین فلم ہے جب کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ نے بھی فلم میں بہترین پرفارمنس دی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...