https://goo.gl/bTq2hY
راولپنڈی(نیو زڈیسک ) پاک فوج کی جانب سے نانگا پربت سرکرنے کی کوشش کرنے والے پولینڈ اورفرانس کے کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نانگا پربت پر پھنسے دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت بیس کیمپ لانے کے لیے آرمی نے آپریشن شروع کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن میں دو ہیلی کاپٹرز اور چار
اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق نانگا پربت پر پھنسے دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بچانے کی درخواست ان کے ملکوں کے سفارتخانوں کی جانب سے کی گئی ہے۔پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں میں فرانسیسی خاتون الزبتھ اور پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹوماس شامل ہیں، ریسکیو آپریشن کے لیے ہیلی کاپٹرز ریسکیو ٹیم کے ہمراہ بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔یہ دونوں کوہ پیما 26 ہزار 660 فٹ بلند نانگا پربت جسے قتل پہاڑ بھی کہا جاتا ہے، اسے سر کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ 7 ہزار 400 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے۔ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق سول انتظامیہ بھی ریسکیو آپریشن کررہی ہے اور آپریشن میں ہیلی کاپٹرکی بھی مدد لی جارہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ غیرملکی کوہ پیماؤں کی واپسی کے لیے صوبائی حکومت متحرک ہے البتہ خراب موسم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں کوہ پیماؤں میں سے مرد کا نام ٹوماس ہے اور اس کا تعلق پولینڈ سے جبکہ خاتون کوہ پیما الزبتھ کا تعلق فرانس سے ہے۔دونوں کوہ پیما اس وقت سات ہزار 400 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے ہیں جہاں سے انہوں نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے مدد کا پیغام بھیجا تھا۔نانگا پربت پر انہیں خون جما دینے والی سرد ہواؤں کا سامنا ہے جہاں ایک کوہ پیما کی بینائی متاثر ہوگئی ہے جبکہ دوسرے کوہ پیما کے ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیاں فراسٹ بائٹ کا شکار ہوئی ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولینڈ سے تعلق رکھنےوالے چارکوہ پیما بھی ریکسیو آپریشن میں معاونت کررہے ہیں جنہیں کے ٹو سے بیس کیمپ سےنانگا پربت پہنچایا گیا ہے
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان
Monday, 29 January 2018
پاک فوج کی جانب سے نانگا پربت سرکرنے کی کوشش کرنے والے پولینڈ اورفرانس کے کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment